گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا تھل کے لیے ملک غلام یاسین گاہی کی بطور ٹیچر 38 سالہ شاندار تعلیمی خدمات لائق صد تحسین و آفرین ہیں : چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب

 

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب چوہدری شفاق احمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا تھل کے لیے ملک غلام یاسین گاہی  کی بطور ٹیچر 38 سالہ شاندار تعلیمی خدمات لائق صد تحسین و آفرین ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ ہذا میں ریٹائرڈ ہونے والے سینیئر ٹیچر ملک غلام یاسین گاہی کے اعزاز میں منعقدہ پروقار الوداعی پارٹی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نورپورتھل محمد آصف خان نیازی نے کی جب کہ اس شاندار تقریب کی نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم اور ٹیچر محمد سفیان نے بطریق احسن سرانجام دیے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے ہیڈ ماسٹر ملک محمد خان کی زیر قیادت نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی ترویج اور صوبائی لیول پر خصوصی مقام حاصل کرنے کی شاندار الفاظ میں خوب پذیرائی کی ۔ انہوں نے جملہ ٹیچنگ سٹاف کے ٹیم ورک کو بھی مثالی قرار دیا ۔ قبل ازیں سئننیر ٹیچر ملک اخلاق حسین پلوآں اور اور طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملک غلام یاسین گاہی کو نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کےلیے طویل خدمات کو زبردست سراہا۔  دوران تقریب طبلباء نے خوبصورت ٹیبلو شو اور خاکے پیش کر کے اپنے ہردلعزیز ٹیچر کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ خصوصا” بچوں نے ڈاچی ڈانس پیش کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر ملک غلام  یاسین گاہی نے  اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن جناب چوھدری اشفاق احمد کی خصوصی تشریف آوری کو اپنے لیے کمال عزت افزائی قرار دیتے ہوئے خوبصورت بزم سجانے پر اپنے جملہ رفقاءے کار کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی ان بے پایاں محبتوں، چاہتوں، مروتوں اور عقیدتوں کو کبھی فراموش نہیں کروں گا ۔ اس موقع پر ادارہ ہذا کے سٹاف، طلباء اور اہلیان علاقہ کی طرف سے ملک غلام  یاسین گاہی کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views