آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شجرکاری مہم شروع

 آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ اُنڑ ، کمشنر حیدرآباد احسن قریشی نے مہم کے حوالے سے پودے لگائے ۔ اس موقع پر ممبرگوٹھ آباد اسکیم عمرفاروق بلو ، ریڈر شفیق احمد سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر علی محمد ببر، سپرنٹنڈنٹ اسٹیبلشمنٹ سید ضیاء الدین شاہ، ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سید سردار علی شاہ اور مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شجرکاری ہمارے لئے انتہائی ا ہم ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ پاکستان اور بالخصوص سندھ میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ہی شجرکاری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے کیونکہ جس طرح سے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سندھ میں قدرتی آفات ہوئی ہیں اس سے نہ صرف مالی بلکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا ہے اس لئے شجر کاری کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی درخت بننے تک حفاطت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کا اجر و ثواب بھی ہے کیونکہ اس پرپرندے اپنا گھونسلہ بناتے ہیں اس کے علاوہ درختوں سے ہمیں زیادہ سے زیادہ آکسیجن بھی حاصل ہوتی ہے۔

☆☆☆☆☆

  • Related Posts

    ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ آٹے کی قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی

     نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم  )  ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروہفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ  آٹے کی  قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں…

    خواجہ سراؤں کا ڈانس بند کروانے پر تماشائیوں کا پولیس پارٹی پر حملہ

     رپورٹ ای این آئی نیوز ایجنسی جڑانوالہ/پولیس پر تشدد خواجہ سراؤں کا ڈانس بند کروانے پر تماشائیوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار زخمی ھوگئے۔ تھانہ لُنڈیانوالہ کے علاقہ583…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views