سرگودہا بیورو چیف ای این آئی نیوز سرگودہا ڈویژن طاہراشرف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد لوگوں کی کچھ امیدیں اور کچھ خواب تھے کے نئی
حکومت کے آتے ہی مہنگائی اور لاقانونیت ختم ہو گی اور سہولیات میسر ہونگی اور روزگار میسر ہوگا اور زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی لیکن حکومت کے تبدل ہوتے ہی مہنگائی نے سر اٹھا لیا اور کاروبار ٹھپ ہوکررہ گئے اور دو وقت کی روٹی کے لیے عوام دھکے کھا رہی اگر چوراہوں اور بازاروں کے حالات دیکھے جائیں تو ہر طرف بے ہنگم ٹریفک اور جگہ جگہ رکشوں اور سبزی فروشوں اور فورٹ فروشوں کی وجہ سے بازاروں میں گزرنا مہال ہے اس سے آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ اور لڑائی جھگڑے رہتے ہیں ہمارے متعلقہ محکموں اور موجودہ حکومت اور موجودہ ایم این اے اور ایم پی سے پرزور اپیل ہے کہ برائے مہربانی کر کے متعلقہ محکموں اور کنٹونمنٹ بورڈ سی ای او صاحب سے بھی اپیل ہے کہ ایک دفعہ 49 ٹیل کا بھی وزٹ کریں اور 49 ٹیل کے مین بازار اور چوک کی حالت پر مہربانی کریں اور روڈ کو زرا کلیئر کروائیں تاکہ جو لوگ پیدل ہوں یا موٹرسائیکل پر اپنے بچوں کو صبح سکول چھوڑتے اور چھٹی ٹائم لیتے ہیں زرا اُن کو آسانی سے رستہ ملے اور کسی جانی اور مالی نقصان سے بچ جائیں