بابائے صحافت میاں شریف زاہد ضلع منڈی بہاؤالدین کے تمام صحافیوں سے سینئر ترین صحافی ہیں آپ نے اپنی نصف صدی سے زیادہ کی صحافتی زندگی میں اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر قلم اٹھایا اور اہم شخصیات کے ساتھ انٹرویوز کیے۔ انہوں نے 54 سالہ صحافتی کیریئر کا آغاز طالب علمی کے دور سے کیا، جب وہ گورنمنٹ ہائی اسکول انبالہ سرگودھا میں میٹرک کے طالب علم تھے۔ کم عمری میں ہی ان کی صحافت میں دلچسپی نے انہیں بڑے اخبارات اور قومی جرائد تک پہنچا دیا، جہاں انہوں نے اپنی محنت اور قابلیت کی بنا پر اپنا مقام بنایا۔
*نمایاں صحافتی خدمات*
میاں شریف زاہد نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز جنگ، ایکسپریس، امروز، مشرق، اور مساوات جیسے معروف اخبارات سے کیا۔ وہ پی پی آئی اور این این آئی۔ان لائن جیسے خبر رساں اداروں سے بھی وابستہ رہے، جہاں ان کی رپورٹنگ کو ملک بھر میں سراہا گیا۔ سعادت، الفتح کراچی، ارشاد راو، معیار کراچی محمود شا م۔ اور بزنس ڈیسک اسلام آباد جیسے مشہور پلیٹ فارمز پر بھی ان کی صحافتی مہارت نے انہیں سب ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے کامیاب بنایا۔
آپ نے پاکستان کے قومی اخبار “نوائے وقت”کے ادارتی انچارج اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ظہیر عالم شہید سے منسلک رہے ۔ جہاں ان کے اداریے ملکی سیاست اور سماجی مسائل پر گہرے اثرات مرتب کرتے تھے۔ میاں شریف زاہد تحریک پاکستان کے کمسن سرگرم کارکنان میں شمار ہوتے ہیں، اور ہی وجہ ہے کہ آپ نے تحریک پاکستان کے فلسفے اور مقاصد کو فروغ دینے کے لیے اپنی تحریروں کا بھرپور استعمال کیا۔
*اہم شخصیات کے انٹرویوز*
میاں شریف زاہد نے اپنے صحافتی کیریئر میں ملک کی تقریباً 350 اہم قومی شخصیات کے انٹرویو کیے، جو ان کی تحقیقی صلاحیتوں اور معلوماتی گہرائی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے انٹرویوز امروز کے ہر اتوار کے خصوصی ایڈیشن میں رنگین فرنٹ اور بیک پیج پر شائع ہوتے تھے۔ آپ نے جن مشہور شخصیات کے انٹرویوز کیے، ان میں:
نوابزادہ نصراللہ خان صدر پاکستان جمہوری پارٹی (بابائے جمہوریت) – لاہور میں ان کے آفس میں انٹرویو کیا۔
معراج محمد خان صدر قومی محاز ازراد ی -پاکستان جب جنرل ضیا الحق کے دور میں اٹک جیل سے رہا ہوئے توپیں پی ٹی وی مشہور نیلام گھر کے انچارج سیاست دان فلمسٹار۔ ۔اداکار ۔شاعر ادیب
طارق عزیز کے سمن آباد، لاہور میں ان کے گھر پر انٹرویو کیا۔
ایئر مارشل محمد اصغر خان صدر پاکستان تحریک استقلال ۔سابق
پاکستان فضائیہ کے آئر ما ر شل۔ میرے ذاتی دوست اور انقلابی عوامی شاعر حبیب جالب ۔اپنے دفتر ادارہ ندائے انقلاب آفس میں ان کی زندگی کا پہلا اور اخری غیر ادبی ا نٹر ویو ۔
میر غوث بخش بزنجو – سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان حضرت پیر سید برکات احمد شاہ نائب صدر و سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپر شریف۔۔ سیکریٹری جنرل مولانا عبدالستار خان نیازی –
مو لا نا محد اکبر ساقی صدر پنجاب
ریحانہ علیم مہدی سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات ۔انقلابی رہنما ڈاکٹر اعزاز نظیر ۔ میجر محد اسحاق خان صدر پاکستان کسان ۔پارٹی ۔پاکستان سندھیتحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو۔بیگم ہناز رفیع صدر پاکستان تحریک استقلال شعبہ خواتین ۔اعجاز الحق سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیا ۔اختر عبدالرحمان۔عمر اصغر خان سابق وفاقی وزیر ۔راجہ نادر پرویز سابق وفاقی وزیر ۔ممتاز احمد تارڑ سابق وفاقی وزیر اخبار جہاں کراچی میں اشاعت۔ محمد آصف خان کنوینر شہید بھٹو فاونڈیشن پاکستان سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سرگودھا ۔ادبیات پاکستان کے سربراہ ۔ظفراللہ تارڑ سابق ایم این اے ۔چودھری محمد اسلم سابق صوبائی وزیر ۔بیرسٹر سید رضا کاظم سربراہ پاکستان قومی ترقی پارٹی۔شوکت حسین نیازی صدر پاکستان شوگر ملز مزدور فیڈریشن پنجاب ۔
میاں شریف زاہد نے صحافت کے علاوہ سماجی اور انسانی حقوق کے میدان میں بھی خدمات سر انجام دیں ۔اپ سوسائتی فار ہو مین امتی پیس اینڈ ایجو کیشن ۔ شیپ پاکستان کے صدر ۔۔ وہ عورت فاؤنڈیشن، پاکستان فورم، سنگت ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن، شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک ۔ ساحل۔فافن آبروریزی۔سی پی ڈی آئی جیسی تنظیموں سے وابستہ رہے اور ان کے ساتھ مل کر سماجی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کیا۔
میاں شریف زاہد ایک نہایت ہی تجربہ کار، محترم اور علمی شخصیت ہیں، جن کی خدمات کا اعتراف ملکی سطح پر کیا جاتا ہے۔ آپ کی صحافتی زندگی نے آپ کو
قومی سطح پر ایک اہم مقام دلایا ہے، اور وہ نئی نسل کے صحافیوں کے لیے ایک مثالی کردار ہیں۔
*اعزازات اور کامیابیاں*
میاں شریف زاہد کی زندگی بھر کی خدمات کے عوض انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے جن مین تعریفی اسناد۔ شیلڈ ز ۔سلور ۔یڈلز ۔گولڈ میڈلز اور دیگر اعزازات شامل ہیں
۔ ان کے تحقیقی مضامین، انٹرویوز اور اداریئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔ اپ نے صحافت کو صرف پیشہ نہیں، بلکہ ایک خدمت کا ذریعہ بنایا اور اپنے قلم کے ذریعے بے لوث عوامی مسائل اور قومی مفاد کے موضوعات کو اجاگر کیا۔
میاں شریف زاہد نہ صرف ایک تجربہ کار اور سینئر صحافی ہیں، بلکہ وہ ایک مثالی انسان ہیں جنہوں نے صحافت کے شعبے میں دیانتداری، عزم اور تحقیق کے اعلیٰ معیار کو فروغ دیا۔ ان کی شخصیت اور خدمات آج کے دور میں نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مشعل راہ ہیں، اور ان کا تجربہ، محنت اور جذبہ آج بھی قابلِ رشک ہے۔.
آپ نے متعدد غریب ۔اور سفید پوش بے روزگار افراد مردوں اور خواتین کو مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں روزگار ۔مہیا کیا جن میں محکمہ صحت تعلیم این جی اوز ۔سول سوسائٹی اور دیگر ادارے شامل ہیں
شعبہ ضھافت میں لا تعداد آپ کے شاگرد ہیں جو مقامی صوبائی اور قومی سطح پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ کے بارے میں یہ مختصر تعارف پیش ہے انشاء اللہ پھر کبھی بقیہ آپ صحافتی۔سیاسی۔سماجی ۔ادبی خدمات کی سر گرمیوں کے بارے میں مزید تعارف پیش کیا جائے گا