باندھی (رپورٹ غلام محمد غوری)چھ دن سے لاپتہ حافظ قرآن نوجوان کی تشدد شدہ نعش گجراوہ نہر سے برآمد اطلاع ملنے پر پولیس اور وارث بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق باندھی کی یونین کونسل آمرجی کے گاؤن فضل ڈاہری میں ڈاکٹر علی گوہر ڈاہری کے مویشی فارم کی مسجد کے پیش امامت کے فرائض ادا کرنے والا نوجوان حافظ محمد وسیم ڈاہری گزشتہ چھ روز قبل موٹر سائیکل پر شہر آتے ہوئے سدا واہ پل کے قریب سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی این سی باندھی تھانہ پر درج کی گئی تھی پولیس اور وراثہ حافظ قرآن نوجوان کو مسلسل تلاش کر رہے تھے شوشل میڈیا پر نوجوان کی گمشدگی کی خبریں تیزی سے چل رہی تھی کہ آج چھ دن بعد صبح سویر بالو جا قبا پولیس کو اطلاع ملی کہ گجراواہ نہر میں کسی نوجوان کی تشدد شدہ نعش تیر رہی ہے جس پر بالو جا قبا پولیس اور حافظ قرآن نوجوان وسیم ڈاہری کے ورثہ بھی موقع پر۔پہنچ گئے ورثہ نے نعش کی شناخت اپنے گمشدہ نوجوان حافظ قرآن وسیم ڈاہری کے طور پر کی جس کے بعد پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی اور پوشٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے جسم پر شدید تشدد کی نشاندھی کی وارثہ نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہین ہے ہمارے حافظ قرآن نوجوان کو ظالمانہ اور بد ترین تشدد کے بعد ظالموں نے قتل کیا ہے پولیس تحقیقات کر کے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرے جدید ٹکنالوجی کادور ہے ملزمان گرفتار کے فوری کیفر کردار تک پہنچائیں جائیں جبکہ بالوجا قبا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوشٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے اور مقتول نوجوان کے خون کے ساتھ انصاف ہوگا پولیس شفاف تحقیقات کر رہی ہے اور کریگی
باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری) اسسٹنٹ کمشنر دوڑ حسان ظفر کی باندھی مہران ہائی وے ،پھاٹک روڈ سمیت مختلف۔مقامات پر ایل پی جی گیس کی دکانوں پر چھاپے غیر قانونی ایل پی جی گیس کی کئی دکانوں کو سیل کر دیا گیا
باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری) اسسٹنٹ کمشنر دوڑ حسان ظفر کی باندھی مہران ہائی وے ،پھاٹک روڈ سمیت مختلف۔مقامات پر ایل پی جی گیس کی دکانوں پر چھاپے غیر قانونی ایل…