بانی و چئیرمن جناح کا سفید انقلاب ڈاکٹر صادق علی سید صاحب نے پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو

 بیورو رپورٹ : بانی و چئیرمن جناح کا سفید انقلاب ڈاکٹر صادق علی سید صاحب نے پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اور آئین کی شق نمبر 2 میں واضح درج ہے کہ پاکستان کی ریاست کا دستور اسلامی اور قرآن مجید کے احکامات کے عین مطابق ہو گا۔ اتنی سادہ سی بات ہمارے قانون دانوں، ماہرین  آئین کے دعویداروں، عدلیہ، وکلاء اور دیگر ارباب اختیار کو کیوں سمجھ نہیں آتی؟ 

سورۃ یونس کی آیت نمبر 35 میں اللّٰه تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ:

کہہ دو کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ہے جو صحیح راہ بتلائے؟ کہہ دو اللہ ہی صحیح راہ بتلاتا ہے، تو اب جو صحیح راستہ بتلائے اس کی بات ماننی چاہیے یا اس کی جو خود راہ نہ پائے (یعنی جسے خود ہدایت کی ضرورت ہو) جب کوئی اور اسے راہ بتلائے، سو تمہیں کیا ہوگیا کیسا انصاف کرتے ہو؟

مندرجہ بالا آیت کی روشنی میں کیا کسی سرکاری ملازمت یا آئینی ادارے میں ایسے افراد جو خود گمراہ ہوں، جرائم پیشہ ہوں، خود کو آئین و قانون سے بالا سمجھتے ہوں، بد کردار اور بد فعل ہوں، خصوصاً عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منکر (قادیانیوں اور احمدیوں) کو کیسے سرکاری  ملازمت یا پارلیمنٹ کا رکن بننے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

اب یہ بات پاکستانی عوام اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں، عدلیہ، وکلاء حضرات، اساتذہ، پروفیسرز، اداروں سے وابستہ افراد کو سمجھ لینی چاہیئے کہ پارلیمانی نظام ایک جمہوری دھوکہ ہے، غیر آئینی ہے، غیر جمہوری ہے کیونکہ اس میں حقیقی جمہوریت کی نفی ہے، ہر شہری کا ووٹ برابر ہے نہ ہر حلقے میں درج ووٹ دوسرے حلقے کے برابر ہیں یعنی متناسب نمائندگی کے نام ووٹ کو تقسیم کرنے کا گھناؤنا کھیل گزشتہ سات دہائیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

یہی بات قائد اعظم نے 10 جولائی 1947 کی اپنی تحریر میں پارلیمانی نظام کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھی تھی اور پاکستان کے لیے صدارتی نظام جس سے ملک میں خوشحالی آئے نافذ کرنے کی تلقین کی تھی۔ اور یکم جولائی 1948 اسٹیٹ بینک کے افتتاح کے موقع پر بلا سود معاشی نظام لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

محمد علی جناح کے پاکستانیو!! کو جو قائد اعظم محمد علی جناح کا خوشحال پاکستان چاہتے ہیں ان پہ لازم ہے کہ وہ حکم خداوندی، قرارداد مقاصد اور بابائے قوم کی وصیت کے مطابق جلد از جلد وصیت پر عملدرآمد کے مقدمے 149/2022 میں ڈاکٹر صادق علی سید کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں۔ تا کہ پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے میں مدد کی جا سکے۔

  • Related Posts

    ٹریفک ڈائیورشن پلان بابت (SCO) کا نفرنس مورخہ 14، 15، 16 اکتوبر 2024 جاری کر دیا گیا ۔

     ای این آئی بیورو رپورٹ   اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا  1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے   عوام الناس کو مطلع کیا جاتا…

    چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت ۔۔۔۔۔!!!

    اسلام آباد : بیورو رپورٹ ۔ دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views