بھارت کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور وفاق کے ایک زیرِ انتظام علاقے کی 93 نشستوں کے لیے پولنگ مکمل ہوگئی ہے

 نئی دہلی__ بھارت کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور وفاق کے ایک زیرِ انتظام علاقے کی 93 نشستوں کے لیے پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق منگل کی سہ پہر تین بجے تک 51 فی صد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

پہلے اور دوسرے مرحلے میں 19 اور 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ میں تقریباً 66 فیصد ٹرن آؤٹ رہا جو کہ 2019 کے مقابلے میں کم تھا۔ الیکشن کے آئندہ مرحلوں کے لیے 13، 20 اور 25 مئی اور یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

منگل کو پولنگ کے دوران بعض مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مغربی بنگال کے جنگی پور اور مرشد آباد میں مرکز میں حکمراں جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) اور ریاست میں حکمراں ’ترنمول کانگریس‘ (ٹی ایم سی) کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔

جنگی پور میں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی کے امیدوار دھننجے گھوش اور ٹی ایم سی کے کارکنوں میں تکرار کے بعد تصادم ہوا۔

ٹی ایم سی کا الزام ہے کہ بی جے پی امیدوار نے رائے دہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ شمالی مالدہ حلقے کے رتووا پولنگ بوتھ پر نامعلوم افراد نے ایک بم پھینکا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہےریاست اترپردیش کے سنبھل کے چودھری سرائے پولنگ اسٹیشن پر ایک بلاک لیول آفیسر (بی ایل او) نے الزام عاید کیا کہ پولیس نے اس سے ووٹر پرچیاں چھین لیں۔ اس کی اطلاع سماجوادی پارٹی کے امیدوار ضیاء الرحمن برق کو دی گئی۔ ان کے آنے کے بعد پولیس کے ساتھ ان کا ٹکراؤ ہوا۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر ان کے کارکنوں کو مشتعل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم انھوں نے امن قائم رکھنے کی بات کہی اور اپنی پارٹی کی جیت کی یقین دہانی کرائی۔

انھوں نے یہ کہتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اقدام کرنے کی اپیل کی کہ بی جے پی کارکن بوتھ لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

تیسرے مرحلے کی پولنگ کے ساتھ 543 میں سے 285 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ جب کہ گجرات، کرناٹک، گوا، چھتیس گڑھ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادر اینڈ نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو میں تمام نشستوں پر ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ جنوبی ریاست تمل ناڈو میں بھی پہلے ہی پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔

تیسرے مرحلے میں جو اہم شخصیات میدان میں تھیں ان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزرا جیوترادتیہ سندھیا اور پرہلاد جوشی،کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری، سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو، سینئر کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ، بی جے پی کے شیو راج سنگھ چوہان، اے آئی یو ڈی ایف کے مولانا بدر الدین اجمل اور شرد پوار کی بیٹی این سی پی کی سپریہ سولے قابل ذکر ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کی صبح ہی گجرات کے احمد آباد میں اس موقعے پر مودی نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کے اس تہوار کا جشن منائیں۔ وہ تیسری بار حکومت سازی کی کوشش کر رہے ہیں ڈالا۔ امت شاہ گاندھی نگر سے امیدوار ہیں۔

ٹی ایم سی، بی جے پی اور کانگریس و کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ (سی پی ایم) کے اتحاد نے پولنگ کے ابتدائی چند گھنٹوں میں تشدد، رائے دہندگان کو دھمکانے اور پولنگ ایجنٹوں پر حملوں کی شکایت کی۔ الیکشن کمیشن کو صبح نو بجے تک ایسی 182 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

  • Related Posts

    روانڈا کے صحت کے حکام ماربرگ وائرس کی بیماری کا پتہ لگانے کے بعد وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

       ملک کے 30 میں سے سات اضلاع میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی خطرناک ہے اور ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے، جس…

    ایران اسرائیل یہ جنگ خطے میں کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     ایران کی اسرائیل پر بمباری، تازه ترین اسرائیلی فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے بند ہو گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں جواب دینے کا وعدہ کیا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views