بہاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذولفقار احمدنے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں 28 اکتوبر سے یکم نومبرکے دوران پانچ سال تک کی عمر کے5لاکھ92ہزار 575بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی

 بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذولفقار احمدنے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں 28 اکتوبر سے یکم نومبرکے دوران پانچ سال تک کی عمر کے5لاکھ92ہزار 575بچوں کو  پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس،  2562موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں,چنانچہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین  وٹامن اے کیپسول  پلوائیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کے معزز نمائندوں کو چاہئے کہ وہ  انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر  سے ویکسین  کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 31 اکتوبر اور 1نومبر تک کی جائے گی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ۔ ڈی ایچ او صحت کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے دوران ہسپتال کے تمام شعبوں، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکرانکی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر حسین سی ای او ہیلتھ ایم ایس متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views