بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
زندگی موت کی امانت ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اعمال کا دفتر مرنے کے بعد بھی کھلا رہتا ہے ایصال ثواب دوست احباب اور عزیز و اقارب کی طرف سے مرنے والے کا حق ہے جسے ہر حال میں ادا کرنا ضروری ہے چوہدری غلام ربانی زندہ دل اور بڑے سیاسی سماجی رہنما تھے ان کی یادیں بہاول نگر کی فضاؤں میں ہمیشہ گونجتی رہیں گی
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری غلام ربانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال کا کہنا۔تھا کہ چوہدری غلام ربانی نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ساری زندگی مسلم لیگ نون کے ساتھ جڑے رہے زمانہ طالب علمی میں مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر رہے اور مسلم لیگ نون کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا چوہدری غلام ربانی سے ہمارے فیملی تعلقات تھے سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم سے ان کا انتہائی محبت کا رشتہ تھا ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا گو ہیں خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے