بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈپٹی کمشنر بھاولنگر ذوالفقار احمد بٌھون نے کہا ہے کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہےچنانچہ صارفین ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں غیر معیاری مصنوعات وغیرمعیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کمٹی
روم میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب تحفظ صارف قانون کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں جس میں صارفین اپنی شکایات کا ازالہ کے لیے سادہ کاغذ پردرخواست ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل بہاولنگر کے نام بغیر کسی کورٹ فیس یا وکیل درج ذیل پتہ پر دائر کروا سکتا ہے یا پوسٹ کرسکتا ہے مزید معلومات کے لیے ضلعی حکومت کی آوازخلق ہیلپ لائن نمبر1718 پررابطہ کرسکتا ہے درخواست کے ساتھ درخواست گزار اپنے شناختی کارڈ کی کاپی خرید کر دہ مصنوعات،اشیا ء کی رسید اور غیر معیاری سروس کی شکل میں متعلقہ کاغذات اگر موجود ہوں تو درخواست کے ساتھ لگانا ضروری ہیں۔تاکہ آپ کی شکایت کا فل فور ازالہ ہو سکے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل)ڈسٹرکٹ کنز یومر پروٹیکشن کونسل سید مخدوم حسین اور ممبران نےبھی شر کت کی۔