بھاولپور(بیورورپوٹ)
سینیئر صحافی میاں میر احمد مستانہ سہروردی کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں صحافت ریاست کا چوتھا ستون صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں صحافیوں نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے قربانیاں دی ہیں بے باک جرات مند اور نڈر صحافی اکثر پابند سلاسل رہے ہیں صعوبتیں اور مصیبتیں برداشت کی ہیں
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ائیر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے سینئر صحافی و کالم نگار میر احمد مستانہ سہروردی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا میر احمد مستانہ سہروردی بے باک صحافی اعلی پائے کے صحافی/ کالم نگار اور بڑی سماجی شخصیت کے حامل ہیں ان کو ہمیشہ مظلوم کے شانہ بشانہ اور ظالم کے سامنے سینہ سپر دیکھا ہے ان کی بلند پایہ شخصیت اور بے مثال سماجی خدمت کے جذبات ان کی شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں میر احمد مستانہ سہروردی سیاسی سماجی حلقوں میں انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ضلع بھر کے علماء کرام مشائخ عظام اساتذہ طلباء وکلاء سول سوسائٹی اپنے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی خدمات حاصل کرتے ہیں مظلوم کی دادرسی کے بڑے بڑے ظالموں اور اعلیٰ افسران سے الجھ پڑتے ہیں خدا وند متعال ان کے عزت بخت اور رزق میں اضافہ فرمائے آمین