بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
سلسلہ چشتیہ صابریہ کے عظیم صُوفی بزرگ حضرت بابا سید غضنفر علی شاہ نقوی بخاری، حضرت باباسید بوٹے شاہ نقوی بخاری، و حضرت بابا سید زاہد حسین شاہ کا 40 واں دو روزہ سالانہ عرس مبارک10، 11 اکتوبر 2024.ءکو دربار عالیہ 172 مراد ڈاہرانوالہ میں عقیدت و احترام سے منایا گیا.
دربار عالیہ کے سجادہ نشیں سید نوال حسین شاہ نے مریدین سے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ولی اللہ کی صحبت اختیار کریں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں اور تقوٰی اختیار کریں ۔اللہ کے برگزیدہ بندوں نے ہی اصل دین کی تبلیغ کی ھے اور مریدین عقیدت مندوں کو صیح راستہ دکھلایا اور دین سے غافل لوگوں کو راہ حق دکھلایا۔
عرس مبارک پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔ دو روز سالانہ عرس کی تقریبار جاری رہنے کے بعد گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئیں۔عرس مبارک کے اختتام کے موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی