بھاولپور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے) ڈاہرانوالہ پولیس کی دبنگ SHOنواز وٹو کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری۔دبنگ کاروائیوں میں تین منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد،مقدمات درج،ملزمان گرفتار…
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خاں کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو کی منشیات فرشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں.پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی.پولیس کی پہلی کاروائی میں ملزم مقبول احمد ماچھی سکنہ 167 EB سے ڈاہرانوالہ کے نواحی چک 131 مراد چوک سے ملزم کے قبضے سے 2400 گرام چرس برآمد کر کے موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا.پولیس کی دوسری کاروائی میں ملزم اللہ دتہ قوم چانن سکنہ 445 EB سے چک نمبر 209 مراد کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
پولیس کی تیسری کاروائی میں جعفر حسین سکنہ 125 مراد ملزم کے قبضہ سے 760 گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.پولیس کی چوتھی کاروائی میں ملزم محمد اختر ولد محمد اشرف قوم کھوکھر سکنہ 120 مراد کے قبضہ سے 17 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.اس موقع پر دبنگ ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نواز وٹو نے بتایا کہ ہماری منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے لئے سپیشل ٹیم سب انسپکٹر عبدالرحمان جہانزیب اورڈاکٹر محمد یاسین ASI کی قیادت میں بنائی گئی ٹیم کی کوششوں سے بڑی کامیابی ملی میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دبنگ SHO نواز وٹو نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گے.علاقہ سے ہر قسم کی منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے.اس سلسلہ میں میڈیا اور عوام پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں