ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو)
ایل پی جی گیس ترنڈہ محمد پناہ میں 250 روپے کلو فروخت جبکہ سرکاری ریٹ 180 روپے فی کلو دکان دار فروخت کرنے سے انکاری انتظامیہ کا چھاپے جرمانے تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے شہریوں سید عمران بخاری ۔اسامہ نیازی۔اعجاز خان بلوچ۔اکرم خان بلوچ ودیگر نے نیشنل پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے اپیل کی جس پر انتظامیہ حرکت میں أگئی جس پر اکثر دوکاندار دکان بند کرکے رفوچکر چند کو معمولی جرمانے کیے گئے جس پر شہریوں نے کہا کہ جرمانہ حل نہ ہے جو سرکاری ریٹ پر گیس نہ دے اس کی دکان سیل کی جاۓ تاکہ باقی دکان دار میں خوف ہو تاکہ سرکار ریٹ پر عوام کو LPG گیس مل سکے جب صحافیوں نے دکان دار سے پوچھا توانہوں نے کہا کہ ہمیں گیس مہنگا أرہا ہے ہم 180 پر فروخت نہیں کر سکتے