ترنڈہ محمدپناہ۔کپتان کی سائفر کیس میں بریت حق سچ کی فتح ہے،غلام دستگیرخان عباسی

ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ خصوصی)کپتان کی سائفر کیس میں بریت حق سچ کی فتح ہے، بانی پی ٹی آئی غیور قوم کی آخری امید ہیں، سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ ہیں جعلی حکومت ملک میں بہتری نہیں لا سکتی ہے، تخت لاہور نے سرائیکی وسیب کو پھر دھوکہ دیا ہے، کٹھ پتلی حکومت سہولت کاری کے زریعے اقتدار میں آئی قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے،، غلام دستگیر خان عباسی، 

پاکستان تحریک انصاف سیکٹیریٹ مرکز ترنڈہ محمد پناہ میں پی ٹی آئی ورکرز کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے پلان ترتیب دیا گیا اور کپتان عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جعلی سائفر کیس میں باعزت بریت پر خوشی کا اظہار کیا گیا، پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل سینئر نائب صدر غلام دستگیر خان عباسی نے کہا کہ انشاء اللہ کپتان کے تمام بوگس کیسز ختم ہونگے اور عنقریب کپتان اپنی غیور عوام کے درمیان ہونگے، تخت لاہور نے سرائیکی وسیب کے ساتھ اپنی ماضی کی روش کو قائم رکھتے ہوئے پھر دھوکہ کیا ہے، جعلی حکومت نے اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے سرآئیکی عوام کے ترقی کے خواب چکنا چور کر دئیے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے جدوجہد کرکے اس خطے کو شناخت دی اور علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لائے تھے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ تاریخی، خوش آئند اور قانونی و عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، غلام دستگیر خان عباسی تحصیل سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی ورکرز اور غیور عوام کو مبارکباد دی اور کہا قیدی نمبر 804 اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر بھی جعلی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو غیور قوم نے مینڈیٹ دیا جعلی حکمران سہولت کاری سے یہاں تک پہنچے ہیں، کپتان عمران خان قوم کی آخری امید ہیں قوم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، اس کرپٹ نظام اور مافیاز کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اسمبلی کی خصوصی نشستوں پر سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کا حق ہے جو آئندہ سماعت پر ہمیں انشاءاللہ ملکر رہے گا، کیسے ممکن ہے عوام نے جن کے خلاف ووٹ دیا ہے آپ اس ووٹ کی نشستیں جنکے خلاف ووٹ پڑے ہیں انکو کیسے دے سکتے ہیں یہ عوام کے فیصلے کی توہین ہے، الیکشن کمیشن نے جسطرح پی ٹی آئی کے ساتھ سلوک کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اس موقع پر مہر اختر سیال تحصیل جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف، سردار سراج خان چانڈیہ، ملک جمشید گھلو، جام طارق سمیجہ، جام سمیع اللہ جھلن، طالب حسین میرانی، ظفر خان چانڈیہ، جام محمود ڈونہ، جام عبدالصمد جھلن، جان محمد عباسی، ساجد خان بلوچ، مسعود خان بلوچ، نوید خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر اہم ورکرز شریک تھے تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی، کپتان عمران خان کی جلد رہائی اور صحت تندرستی کے لئیے خصوصی دعا کرائی گئی اور تمام مہمانوں کی مٹھائی، فروٹ اور کولڈ ڈرنکس سے تواضع کی گئی ،،

  • Related Posts

    ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو) ملک خالد محمود نائچ کے بیٹے ملک حسیب خالد نائچ۔ایڈووکیٹ نے لاء کی ڈگری مکمل اور لا گیٹ پاس کر لیا

     ترنڈہ محمد پناہ (  جمشید صمد سومرو) ملک خالد محمود نائچ کے بیٹے ملک حسیب خالد نائچ۔ایڈووکیٹ نے لاء کی ڈگری مکمل اور لا گیٹ  پاس کر لیا  دوستوں کی…

    ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو) خان بیلہ 22 روز گذر گئے شیدانی پولیس تین شہید پولیس ملازمین کے قاتل پکڑنے میں ناکام شہید ملازمین شیدانی پولیس کیلئے لاٹری بن گئے

    ترنڈہ محمد پناہ (  جمشید صمد سومرو) خان بیلہ 22 روز گذر گئے شیدانی پولیس تین شہید پولیس ملازمین کے قاتل پکڑنے میں ناکام شہید ملازمین شیدانی پولیس کیلئے لاٹری…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views