رپورٹ : ای این ائی نمائندہ راشد خان
تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ کی تکنیکی بنیادوں پر کاروائی۔
بیوٹی پارلر سے موبائل فون چوری میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
مورخہ 2024-09-26 کو شیرشاہ کے علاقے میں واقع سویرا بیوٹی پارلر سے موبائل فون چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 262/2024 بجرم دفعہ 380 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمہ کو گرفتارکر کے موبائل فون برآمد کرلیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
گرفتار ملزمہ کی شناخت فوزیہ عرف آمنہ زوجہ غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔ ترجمان۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی