حب،(رپورٹ فاروق بلوچ )
نیشنل پارٹی کے رہنماء و زمیندار سردار حاجی
عبداللہ آسکانی لیبر سیکرٹری واجہ عبدالغنی رند نے نیاز رند،آصف پالاری، نصیر بلوچ،بلال بلوچ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کہاکہ کوئٹہ میں زمینداروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں زمینداروں کے جائز مسائل حل کیے جائیں انہوں نےکہاکہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث زمینداروں کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں گندم کے ریٹ گرنے سے زمیندار کو پہلے سے ہی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سولرز چھوٹے بڑے زمینداروں کو فوری طور پر فراہم کرکے زمینداروں کو مزید بحران سے بچایا جائے انہوں نےکہاکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے زمینداروں کو کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی یوریا کھاد اور فصلوں میں ہونے والی ایشاء کی مہنگائی سے بہت پریشان ہیں زمینداروں کو ریلف فراہم کیا جائے انہوں نےکہاکہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر زراعت سے اپیل کی جاتی ہے حب،وندر، اوتھل، بیلہ، لاکھڑا زمینداروں کے مسائل حل کیے جائیں