مرکز ولایت علی پاکستان سندھ کے رہنمائوں علامہ فواد حیدر کاظمی، علامہ رضی رضوی، زوار بابل خان خدری، اشرف کلوئی، افتخار سومرو اور رسول بخش لغاری اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سمیت ملک میں یوم عاشورہ کے سلسلے میں فول پروف انتظامات کئے جائیں، مرکزی ولایت علی پاکستان کے شیعہ اثناء عشرہ کی نمائندہ تنظیم ہے پر حکومت کے سرکاری ادارے مرکز ولایت علی پاکستان کی قیادت کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ مرکز ولایت علی پاکستان سندھ کی طرف سے نظرانداز کرنے والی روش کو ختم کیا جائے
محرم الحرام اور سیکیورٹی کے پیش نظر حیدرآباد پولیس کا سب ڈویژن چھلگری اور حسین آباد میں سرچ آپریشن ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے حیدرآباد پولیس کا سب ڈویژن چھلگری اور حسین آباد میں سرچ آپریشن کیا گیاسرچ آپریشن ڈی ایس پی چھلگری کاشف قادری اور ڈی ایس پی حسین آباد صغیر حسین مغیری کی سربراہی میں کیا گیا جس میں ایس ایچ او ہٹڑی انسپیکٹر محمد اسلم بلو، ایس ایچ او حسین آباد انسپیکٹر ایاز علی بگھیو اور ایس ایچ او انسپیکٹر ہاشم علی بروہی سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیاسب ڈویژن چھلگری میں سرچ آپریشن ایسری اسپتال کے اطراف میں، سلاطین ہوٹل اور دیگر ہوٹلوں اور بازاروں سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا سب ڈویژن حسین آباد میں سرچ آپریشن بچاؤ بند، آٹو بھان روڈ، وسرام محلہ، حبیب شاہ محلہ، ہزارہ کالونی، ریلوے لائن سے متصل کچی ابادی، بسم اللہ سٹی، کرسچن کالونی، ربیع الاول چوک، لطیف آباد نمبر 10,5 سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران چھوٹی بڑی ہوٹلز پر آئے اشخاص کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور جامعہ تلاشی لی گئی، مسافر خانوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرنے والوں کا انٹری ریکارڈ اور معلومات کو چیک کیا گیا. کمروں اور سامان کی مکمل سرچنگ کی گئی اور مسافر خانوں اور گیسٹ ہاؤسز مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ ہر آنے والے افراد کی مکمل تشخیص کرنے, معلومات لینے اور تمام قوائد و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد کمرہ کرائے پر دیں
پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے عبدالجبار خان کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی بنائے جانے پر انہیں وادھواہ پر ان کا پیپلزپارٹی کے کارکنان نے استقبال کیا اور انہیں ریلی کی شکل میں پریس کلب تک لایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے مرد و خواتین کارکنان کے علاوہ حلقے کے عوام شامل تھے۔ریلی کے راستے میں جگہ جگہ ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی، اس موقع پر موجود کارکنان پیپلزپارٹی کی قیادت کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان، میئر کاشف علی شورو، کوٹری کے ایم پی اے سکندر علی شورو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد ہمارا اپنا شہر ہے اور اس کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے، انہوں نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب وقت پڑتا ہے تو وہ پیپلزپارٹی کے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو وفاق کی علامت کہتے ہیں لیکن آج ان پر بے بنیاد تنقید کررہے ہیں ۔ ایم کیوایم نے ہمیشہ نوجوانوں کو گمراہ کیا ، انہیں لسانی سیاست کی طرف دھکیلا ، ہزاروں نوجوانوں کامستقبل تاریک کردیا،انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے اردو بولنے والے بھی اب پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب یہاں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ جس طرح عبدالجبار خان نے ایم پی اے ہوتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی اسی طرح اب پورے حیدرآباد بلکہ سندھ کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اب حیدرآباد کے عوام بھی بیدار ہوگئے ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کو ہر صورت کامیاب کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پہلی مرتبہ حیدرآباد کے عوام نے پیپلزپارٹی کا میئر منتخب کیا جو آج شہر کی بے لوث خدمت کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس شہر کے عوام کی بھرپور خدمت کریں ۔
سٹی پولیس کا دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ واردات کے ارادے سے گھومنے والے اسٹریٹ کرمنلز کا سٹی پولیس سے سینت میری اسکول کے پیچھے گلی میں سامنا ہواپولیس مقابلے میں ایک ملزم موقع پر موٹر سائیکل اور پسٹل سمیت گرفتار ہوگیا گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ بلدیہ کی حدود سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ کرائم نمبر 82/2024 زیر دفعہ 397 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے زیر حراست ملزم کی شناخت شاہنواز شیخ کے نام سے ہوئی گرفتار زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا سٹی پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔
حیدرآباد میں سماجی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (IRM) نے آرٹس کے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں کو اسناد دینے کی ساتویں تقریب کا انعقاد کیا اور RMG کے ریجنل ہیڈ عبدالرب برڑو، برٹش ایشین ٹرسٹ کے رہنما ہیمن کمارنے 102 لڑکیوں کو اسناد دی گئیں۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عارفہ بھٹو، سماجی رہنما پشپا کماری، رافعہ بنگش، ماروی اعوان، ساجدہ خالد اور نوید بھٹی نے بھی شرکت کی اور ماہرین اور سماجی رہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیم آئی آر ایم کا یہ اقدام خواتین کو سکھانے کا کام ہے۔ دیہاتوں کا اپنے پاں پر کھڑا ہونا انتہائی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے، ان کا معاشی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے، جب تک خواتین پڑھ لکھ کر اور فنون لطیفہ سیکھ کر معاشی طور پر آگے نہیں بڑھیں گی، وہ اپنے خاندان، سندھ اور ملک کو ترقی نہیں دے سکیں گی۔ سندھ کی خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس لیے حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ سندھ کی خواتین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام کے بجائے اس طرح کے پروگرام شروع کریں، تاکہ سندھ کی خواتین پھنسنے کی بجائے محنت کر سکیں۔ سڑکوں پر عزت اور وقار کے ساتھ اس معاشرے کا حصہ بننا،IRM کے ریجنل ہیڈ عبدالرب برڑونے اپنے استقبالیہ کلمات میں پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے سندھ کے دیہی علاقوں کی 900 لڑکیوں کو بیوٹی سیلون، سلائی اور کڑھائی سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دینے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ جس میں 700 نوجوان مرد و خواتین کو ہنر مندی کی تربیت دینے کے بعد سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ہیں جس میں 102 لڑکیوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب میں فن سیکھنے والی لڑکیوں کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے، تقریب میں شریک مہمانوں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوارڈینیٹر سینئر رہنما حیدرآباد شاہد خان اور دیگر نے اپنے جاری ایک بیان میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو کا بوسیدہ نظام شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کر کے فالٹ چھوڑے جاتے ہیں اور عوام کو پریشان کر کے حیسکو لائن لاسز پورے کر رہے ہوتے ہیں اس کے علاوہ اوور بلنگ اور 50 50 ہزار کے ڈیٹکشن ہر ماہ لگا کر شہریوں کے بل لاکھوں تک پہنچا دیے گئے ہیں جسے انہوں نے شرمناک قرار دیا ہفتے کی رات کوہ نور فیڈر اولڈ فورٹ فیڈر رات 10 بجے سے بند کر دیا گیا اور صبح چار بجے بحال کیا گیا مرمت کے نام پر لائن لاسز پورے کیے جاتے ہیں اور علاقوں کو اندھیروں میں ڈبو دیا جاتا ہے پوری پوری رات شہری بنا لائٹ کے گزارتے ہیں حیسکو انتظامیہ اپنی ناقص کارکردگی اور بد انتظامی نا اہلی کو چھپانے کے لیے یہ طریقہ کار اپناتے ہیں اور افسرانوں کو دھوکے میں رکھا جاتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بارشیں شروع ہونے والی ہیں ایک بوند پڑتے ہی گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے اور کہیں بجلی کے پول گر جاتے ہیں کبھی ہائٹینشن 11 ہزار کے وی کے تار ٹوٹ کر گر جاتے ہیں تو کبھی درخت گر جاتے ہیں 50 سالوں کا بوسیدہ نظام آج تک سدھر نہیں سکا حکومتیں آتی جاتی رہی مگر حیسکو کا نظام مزید بد سے بدتر ہوتا گیا ، انہوں نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیپرا ، ایف آئی اے سمیت وزیر توانائی چیف ایگزیکٹو روشن ارڈو اور تمام سے بلا جواز لوڈ شیڈنگ اور شہریوں پر ماہانہ 50 سے 60 ہزار ڈیٹکشن اور بیلنگ بھیجے جانے پر تمام ڈویژن کے ایس ڈی او اور دیگر عملے سے جواب طلبی کی جائے اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کے لیے حیسکو میں چھپی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں اور شہریوں کے لیے ریلیف فراہم کرتے ہوئے غیر قانونی اوور بلنگ ڈیٹکشن ختم کیے جائیں ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی گزارش کی کہ ہر ماہ بلوں کی ادائیگی باقاعدگی سے کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو چیف آفس میں اپنی شکایت درج کروائیں۔
جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کوجمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا انتخاب پاک ایران دوستانہ،برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے امن، خوشحالی،ترقی اور استحکام کا باعث بنے گا انہوں نے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہاربھی کیا کہ آپ صدر ابراھیم رئیسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق اور پاکستان کے عوام کے ساتھ برادرانہ،دوستانہ روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کا تنظیم اسلامی کو غزہ کی اندوہناک صورتِ حال پر سیمینار منعقد کرنے کی اجازت نہ دینا بدترین ہٹ دھرمی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر 9 ماہ سے جاری اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری، فلسطینی مسلمانوں کی حالتِ زار اور مسلمان ممالک کی حکومتوں اور مقتدر طبقات کی بے حسی کے تناظر میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام 7 جولائی 2024 کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ایک اہم سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کا عنوان اسرائیلی عزائم اور عالم اسلام کا مستقبل تجویز کیا گیا تھا۔ سیمینار میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل اسکالرز اور اہلِ فکر و دانش کی شرکت اور خطابات کا انتظام اور انصرام کیا گیا تھا۔ پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد کے تقاضا پر سیمینار کے انعقاد کے لیے اجازت حاصل کرنے کی غرض سے تقریبا دو ہفتے قبل وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی تھی۔ لیکن انتہائی دکھ، افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اس پروگرام کے لیے اجازت موصول نہ ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کے تمام متعلقہ فورمز سے اجازت حاصل کرنے کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اِن دو ہفتوں کے دوران ہر قدم پر پس و پیش سے کام لیا اور معاملے کو تاخیر کا نشانہ بنانے کے لیے ہر حربہ اختیار کیا۔ جس کے نتیجہ میں بالآخر اس اہم سیمینار کو منسوخ کرنا پڑا۔ واقعہ یہ ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی کا واحد مقصد یہ دکھائی دیا کہ اس موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو روکا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے واقعات اور حکومتی طرزِ عمل نے اس تاثر کو مزید نمایاں کر دیا ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان میں اسرائیلی درندگی کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا شاید جرم بن چکا ہے۔ امیر تنظیم نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کا ایسا رویہ ارضِ مقدس یعنی فلسطین کے حوالے سے ہماری دینی تعلیمات اور بانیانِ پاکستان کے اصولی موقف کی صریح خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ حکومتِ پاکستان اور مقتدر طبقات ہرگز فراموش نہ کریں کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بلند کی جانے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کرنا دنیا میں بھی ہماری رسوائی کا موجب بن رہا ہے اور آخرت میں اللہ تعالی کی سخت ترین پکڑ کا باعث بنے گا۔ لہذا ریاستِ پاکستان فی الفور اپنا قبلہ درست کرے اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل پشت پناہی کی جائے۔
آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیر ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس آج پیر 8 جولا کو صدر حاجی محمد میمن کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس عاد کرنے اور بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے آٹے کی صنعت کو ہونے والے نقصانات عوام کو بنیادی اشیا آٹے کی خریداری میں مشکلات جیسی صورتحال اور آٹا چکیوں کے ہڑتال میں شامل ہونے پر تبادلہ خیال کیا جایگا یہ اعلان جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ سے جہاں عوام کو بنیادی اشیا آٹا کی خریداری میں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا وہاں دوسری جانب آٹے کی صنعت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس سے عوام میں بے چینی پھیلے گی انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ آج کے اس اہم جنرل باڈی اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایں تاکہ ایسوسی ایشن ممبران کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے آندہ کا ٹھوس لاحہ عمل طے کرسکے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لیکر عوام کو گندم آٹے جیسی بنیادی اشیا کی خریداری میں رلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں فوری کمی کا اعلان کرے۔