دولت پور (رپورٹر محمد اسلم راجپوت )
دولت پور میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا قانون کے محافظ بھی غیر محفوظ نا معلوم چور سب انسپیکٹر محمد وسیم عباس عباسی کے گھر سے دو سولر پینلز اور انرجی بیٹری چوری کرکے فرار ۔
تفصیلات کے مطابق دولت پور میں شہری غیر محفوظ چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا نا معلوم چور دولت پور کے امین شاہ ٹاؤن میں واقع سندھ پولیس کے سب انسپیکٹر محمد وسیم عباس عباسی کے گھر سے دو سولر پینلز اور انرجی بیٹری چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں محمد وسیم عباس عباسی کے بھائی ندیم عباسی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ ہمارا بھائی پولیس کورس کے لیے شہداد پور گیا ہوا ہے اور بھائی کی بیوی اور بچے ہمارے گھر پر رہ رہے ہیں جبکہ بھائی کا گھر خالی تھا کہ رات کو نا معلوم چور دو سولر پلیٹیں اور ایک بیٹری چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں چوری ہونے والے سامان کی قمیت تقریباً 40 ہزار روپے ہے واقع کی ابتدائی رپورٹ دولت پور تھانہ میں درج کروا دی گئی ہے
رپورٹر محمد اسلم راجپوت
دولت پور