رپورٹ۔محمدحسین سومرو
رات گئے ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ایک فرار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
پولیس مقابلہ میوہ شاہ kmc گراونڈ کے پاس ہوا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- زبیر عرف گڈو (زخمی) اور 2- ممتاز علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ فرار ملزم کی شناخت عثمان عرف سرائیکی کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
گرفتار زخمی ملزم زبیر اس سے قبل 5 مقدمات جبکہ ملزم ممتاز ایک مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔