سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے نواحی گاؤں دڑی مگسی کے رہائشی آصف علی مگسی اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ہمراہ سکرنڈ پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ کامریڈ آصف مگسی غلام محیء الدین مگسی 40 سے 50 مسلح افراد کے ہمراہ ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد یونٹ اور سولر پلیٹ کا نقصان پہنچا اور ساتھ ہی 50 بوری گندم اور کپاس ساتھ لے گئے جس کے بعد غلام محیء الدین نے جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسات میں کھڑے پانی سے نالے کے ذریعے پانی نکالنے کے لیے ہم نے کرین کا انتظام کیا اور اس وقت کے چیرمین آصف علی مگسی تھے جنہوں نے ڈیزل ڈلوایا جبکہ ہم اور پورے گاؤں نے مل کر آصف علی مگسی کو چیرمین بنایا تھا اس کا ایک بھائی فہیم مگسی سود کا کام کرتا ہے ہم سمیت پورا گاؤں ان کے خلاف ہے گاؤں کے لوگوں کو فہیم مگسی سود کی وجہ سے ان کے گھروں میں داخل ہوکر گاؤں والوں کو پریشان کرتا ہے جس پر ہم ان کو ان کو روکنے ہیں جس کی وجہ سے اب یہ ڈرامہ کر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلی حکام شفاف انکوائری کرائی جائے