سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دو الگ الگ مركزی جلوس نکلے پہلا جلوس شہباز شاخ سے جبکہ  دوسرا شہید بینظیر انٹرچینج  سے برآمد ہوا

 پہلا جلوس عید میلاد النبی ﷺ کونسل کی جانب سے مفتی فیض محمد سكندری،مولانا علامہ عمر دراز اختر القادری کی قیادت میں شھید بینظیر انٹر چینج  سے نکلا  جبکہ  دوسرا جلوس جماعت اہلسنت پاکستان سکرنڈ کے   سید نور محمد شاہ جیلانی کی قیادت میں شہباز شاخ سے نکلاجلوس میں  ایم پی اے غلام  قادر چانڈیو ، حافظ محمد مٹھل ٹاون چیئرمین سید عزیر اختر شاہ جاموٹ ، سمیت دیگر اکابرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دونوں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوۓ صحافی چوک پہنچے۔ جہاں شہریوں کی جانب سے جلوس کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا  اس موقع پر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم دنیا میں تشریف لائے تو دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا انہوں نے انسان کو جو گندگی بری عادات میں پڑا تھا انکو ان برائیوں سے نکال کر دنیا میں امن و آشتی کو پیغام دیا اور جھگڑوں کو ختم کیا اس موقع پر  شہر مرحبا یا مصطفیٰ،سرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھا،درود و سلام کی سدا سے فضا معطر ہوگئی عاشقان رسول ایک دوسرے کو خوشیوں میں مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے۔ایک مركزی جلوس کا اختتام محمدی مسجد ٹنکی والی اسٹیشن روڈ پر ہوا جبکہ دوسرے جلوس کا اختتام درگاہ شہید بابا جیو جُنگ پر ہوا۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے سرکاری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی کام کروانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، غلام قادرچانڈیو

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)   پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے سرکاری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی کام کروانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ان…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views