سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت امکانی بارشوں کے پیش نظر ضلع میں ڈرینج اور سیم نالوں کی صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن اور ایل بی او ڈی کے افسران نے شرکت کی

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت امکانی بارشوں کے پیش نظر ضلع میں ڈرینج اور سیم نالوں کی صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے  دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن  اور ایل بی او ڈی کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے اسکارپ اور ایل بی او ڈی  کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی امکانی بارشوں کے پیش نظر ضلع کے تمام ڈرینج اور سیم نالوں کا دورہ کرکے فوری طور پر صفائی کا کام شروع کیا جائے تاکہ بارشوں سے قبل  تمام ڈرینج نالوں اور سیم نالوں کی  صفائی کا کام مکمل کیا جاسکے پانی کے بھاؤ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو  انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں سے قبل تمام پمپمنگ اسٹیشنوں کی مشینری کو بھی درست حالت میں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں  جبکہ اسکارپ اور ایل بی او ڈی کی جاری ترقیاتی اسکیموں پر جاری  کام کو تیز کیا جائے  تاکہ وہ اسکیمیں 30 جون تک مکمل ہوسکیں  ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تحصیل دوڑ کے جام صاحب  قبرستان  میں لگائے گئے ٹیوب ویلز کو فعال بنایا جائے  اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن نے مون سون کی امکانی بارشوں  کے حوالے سے ڈرینج اور سیم نالو ں کی صفائی اور پمپنگ اسٹیشنوں  کے متعلق تفصیلی آگاہی دی ۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views