سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن نے ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں کام سے آنے والے عام شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے اس موقع پر شہریوں نے بینوئل فنڈ, داخلے, سیل سرٹیفکیٹ, فوتی کھاتہ بدل, گھروں کی سروے نہ ہونے کے علاوہ دیگر مختلف مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کچھ مسائل موقعے پر ہی حل کئے جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سن کر حل کئے جارہے ہیں تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ پیر سے جمعرات تک دوپہر 12 بجے سے 2 بجی تک ڈی سی آفس کے دربار ہال میں عوام کے مسائل سن کر حل کئے جائیں گے اس لئے عام شہری ان دنوں میں ان سے ملاقات کر کے مسائل پیش کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام افسران اور تمام تحصیلوں کے روینیو افسران کو بھی عام شہریوں کے مسائل اولیت کی بنیاد پر حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔