سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدرنے آج پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلنے والے پاکستان سوئیٹ ہوم نواب شاہ کا دورہ کرکے بچوں سے ملاقات کی

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدرنے آج پاکستان بیت المال کے زیر انتظام  چلنے والے پاکستان سوئیٹ ہوم نواب شاہ کا دورہ کرکے بچوں سے ملاقات کی اس موقع پرکمشنر سید محمد سجاد حیدر  نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت نیکی کا کام ہے اس لئے  بے سہارا  و یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے  تاہم  پاکستان بیت المال بے سہارا اور یتیم بچوں کو سہارا دیکر ایک اچھا کام کررہا ہے  جس کے لئے ڈویژنل و  ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی  کمشنر نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس ادارے اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر کے معاشرے میں برابری کے بنیاد پر حقوق دلائے جاسکیں۔اس موقع پر کمشنر نے بچوں سے عام معلومات کے متعلق سوالات کئے درست جواب دینے والے بچوں کو کمشنر نے کیش انعامات بھی دیئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال شہزاد علی جسکانی نے  کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  اس ادارے میں 4سال سے 6سال تک کے عمر والے بچوں کو داخل کیا جاتا ہے   اس وقت  اس سوئیٹ ہوم میں 100بچے موجود ہیں جس کے کھانے پینے ، رہائش، ادویات اور تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام ترسہولیا ت مفت فراہم کررہے ہیں، جبکہ اس سوئیٹ ہوم کےبچے ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں ۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views