سکرنڈ۔رپورٹ ولی محمد بھٹی) حیسکو کے متعلق عوامی شکایات سننے اور ان کے حل کے لیے آج ڈی سی آفیس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں ایک کھلی کچہری منعقد کی

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

حیسکو کے متعلق عوامی شکایات سننے اور ان کے حل کے لیے آج ڈی سی آفیس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ایس ای حیسکو فرمان علی اور ایکسین حیسکو عزیز احمد بھٹو نے شہریوں سے مسائل معلوم کئے کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے بجلی کے بل زائد آنے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ڈیٹیکشن بل، ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے علاؤہ دیگر مسائل کے متعلق شکایات کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ایس ای حیسکو فرمان علی اور ایکسین حیسکو عزیز احمد بھٹو نے کئے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کئے جبکہ  کچھ شہریوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ کافی وقت سے شہریوں کی جانب سے حیسکو کے متعلق شکایات موصول ہورہی تھی جس کے پیش نظر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے آج حیسکو انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس موقع پر ایس ای حیسکو فرمان علی اور ایکسین حیسکو عزیز احمد بھٹو نے کہا کہ آج کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد شہریوں کی حیسکو کے متعلق شکایات معلوم کرکے حل کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں ایک سو سے زائد شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات کی گئی ہیں کافی شکایات کو موقع پر حل کیا گیا ہے جبکہ باقی شکایات جلد حل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جائے گی اس موقع پر شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن اور حیسکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آئندہ بھی کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views