سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سیپا شہید بینظیرآباد کا عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس نواب شاہ میں آگاہی واک و سیمینار کے بعد پودے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست محمد راھمون، سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی نبیلہ عمر، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (SEPA) نعیم احمد مغل کی ہدایت پر سیپا شہید بینظیر آباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس نوابشاھ میں آگاہی واک و سیمینار اور پودے لگائے گئے جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سیپا شہید بینظیرآباد کے آفیسرز اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی سیمینار سے سیپا شہید بینظیرآباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور دیگر نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں ماحولیاتی آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، فیکٹریوں کا گندا پانی، پلاسٹک کا بے تحاشہ استعمال اور جنگلات کی کٹائی ماحول پر مضر اثرات کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جن میں درخت لگانا، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد، سولر، ہوا سے بجلی پیدا کرنا اور پگھلنے والے پلاسٹک کا استعمال کرنا شامل ہے، سیپا کی ٹیم نے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔اس موقع پر سیپا کی جانب سے پودے بھی لگائے گئے.