سکرنڈ۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی مقیم غیر ملکی طلباء کے اعداد شمار اکٹھے کرنے اور ان کو واپس اپنے ملک بھیجنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی

 ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی مقیم غیر ملکی طلباء کے اعداد شمار اکٹھے کرنے اور ان کو واپس اپنے ملک بھیجنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صابر اوٹھو، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی، ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر عبداللطیف چنڑ کے علاوہ دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر  ضلع میں بچوں کو مذہبی تعلیم دینے والے مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی غیر ملکی طلباء کے اعداد شمار اکٹھے کئے جائیں اور غیر قانونی رہائش پذیر  طلباء کو اپنے ملک واپس بھیجنے کے لئے اکٹھی کی گئی معلومات ڈویژنل انتظامیہ اور سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی تاکہ ان کو اپنے ملک بھیجنے کے لئے انتظامات کئے جاسکیں  ڈپٹی کمشنر نے تمام کمیٹی ممبران بالخصوص محکمہ پولیس کے افسران پر زور دیا کہ وہ مدارس کی دو بارہ وزٹ  کرکے غیر ملکی زیر تعلیم  طلبہ کے اعداد شمار اکٹھے کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی نے بتایا کہ ضلع میں 119 مدارس ہیں  ان تمام مدارس میں کوئی بھی غیر قانونی غیر ملکی طالب علم موجود نہیں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ  اس سلسلے میں تمام مدارس کی دوبارہ جانچ پڑتال شروع کی جارہی ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس کو ارسال کی جائے گی اس موقع  اجلاس کو آگاہی دیتے  ہوئے ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر نے بتایا کہ محکمہ زکوات کی زیر نگرانی 5 مدارس چل رہے ہیں ان مدارس میں بھی کوئی غیر ملکی طالب علم زیر تعلیم نہیں ہے۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views