سکرنڈ : قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے احکامات کی روشنی میں شیعہ علماء کونسل تعلقہ سکرنڈ کے رہنما سید سبحان علی شاہ ، تعلقہ صدر خادم حسین پرھیار اور سید فرمان علی شاہ کی قیادت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ حیدری مسجد سے علمبردار چوک تک احتجاجی ریلی

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے احکامات کی روشنی میں شیعہ علماء کونسل  تعلقہ سکرنڈ کے رہنما سید سبحان علی شاہ ، تعلقہ صدر خادم حسین پرھیار  اور سید فرمان علی شاہ کی قیادت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف  مرکزی امام بارگاہ حیدری مسجد سے علمبردار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ کو نہ شیعہ سمجھ کر نہ سنی سمجھ کر شھید کیا گیا بلکہ اسرائیل کی نظر میں مسلمانوں کو شھید کیا گیا تو امت مسلمہ کو بھی ایک ہونا چاہئے کیونکہ دشمن کی نظر میں نہ آپ سنی ہیں نہ شیعہ ہیں ،نہ اہلحدیث ہیں نہ بریلوی ہیں بلکہ اسکی نظر میں آپ سب مسلمان ہیں  اور وہ ایک ایک کر کے سب کو شھید کرے گا اسلئے ہمیں بھی آپس میں اکٹھا ہونا چاہئے اور اسے منہ توڑ جواب دینا چاہئے اگر ہم متحد نہ ہوئے تو وہ دن دور نہیں کہ وہ ہم سب کو بمباری کر کے مارتا رہے گا اور کوئی اسکا کچھ بگاڑ نہیں سکے گا ۔ وہ لبنان اور فلسطین پر فاسفورس بموں سے اور جیپرز کی مدد سے دھماکے کر رہا   ہم اقوام عالم کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جو بھی اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا  وہ بھی محفوظ نہیں ہیں انکا بھی وقت آئے گا ہم مسلمان اکٹھے ہو کر اپنے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے۔ اس موقع پر حضور بخش کیریو ، صدر خاصخیلی، شاھنواز بھٹو ، گلاب دایو اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views