منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )سی ای او ہیلتھ منڈی بہاوالدین نے نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں ضلع کونسل کی تمام ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں میں ضم کرتے ہوۓ ڈسپنسریوں کے تمام تر عملہ کو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا ہے جو کہ غریب عوام اور دیہی علاقوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے چوہدری حفیظ رانجھا کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کی بجاۓ میسر سہولتیں چھین لینا قابل افسوس ہے چوہدری فیاض رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں میں ضم کرنا عوام کا قانونی حق سلب کرنا ہے جو کہ دیہی عوام کے ساتھ زیادتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ اہل علاقہ کی مرضی کے بغیر ضلع کونسل کے ماتحت ڈسپنسروں کو سی ای او ہسپتالوں میں ضم کر کے غیر قانونی طور پر عوامی حق چھیننے پر تلے ہیں جو کہ اہل علاقہ ایسا نہیں ہونے گا ان کا مزید کہنا تھا ڈسپنریوں کو روکنے کی بھر پور کوشش کریں گے اگر اس ظلم کو نہ روکا گیا تو اہل علاقہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔