بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
محترمہ مریم نواز شریف اس عظیم باپ کی بیٹی ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کے لئے صوہبتیں برداشت کیں جیلیں کاٹی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے جرم میں ملک بدر کر دیے گئے کی سہولت پنجاب کی عوام کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے کم امدنی والے افراد ایر ایمبولنس کا پروگرام لانچ کرنے پر محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کرسی بیک موٹروے و ایر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والےممتاز پارلیمنڑین عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوامی لیڈر نے کہا ہارون اباد فورٹ عباس کے عوام کی خوش بختی ہے کہ ہارون اباد میں ایئر سٹریپ بنایا جا رہا ہے جہاں وقت موجود ہوگی مکمل عملہ ہینگر کے ساتھ چوک و چوبند اپنی ڈیوٹی کے لیے موجود ہوگا گزشتہ روز بہاول نگر سے ایک مریض کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے شفٹ کر کے اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا سی پیک موٹروے ضلع بہاول نگر کی تقدیر بدل دے گا اتنے بڑے منصوبے پر ضلع بہاول نگر کے عوام میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے شکر گزار ہیں وفاقی حکومت ضلع بہاول نگر میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کے لیے عزم ہے جس کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کریں گے