ملکوال سینکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ،

 ملکوال کے علاقہ یونین کونسل گوہڑ کے کھیتوں اور گلیوں میں کھڑا حالیہ بارشوں کے پانی کی کئی روز بعد بھی نکاسی نہ ہو سکی، سینکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ، لوگوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے 

منڈی بہاوالدین  ( میاں شریف زاہد   )

ملکوال کے علاقہ یونین کونسل کے متعدد علاقوں میں حالیہ بارشوں کا پانی نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث تاحال کھیتوں اور گلیوں میں کھڑا ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں کے لوگ پریشان ہیں، یونین کونسل گوہڑ کے رہائشی محمد اقبال گوندل اور دیگر نے کہا کہ ہر سال بارشوں کے موسم میں ہماری یونین کونسلوں کے کئی دیہات میں سینکڑوں ایکڑ اراضی میں تین سے چار فٹ پانی کئی کئی ہفتے کھڑا رہتا ہے، جس سے نہ صرف ہماری دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہوتی ہیں بلکہ مکینوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پانی کی وجہ سے ڈینگی سمیت کئی موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں، جبکہ اس پانی میں سانپوں کی وجہ سے لوگوں کی جان کو چھی خطرہ رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ گاؤں کا قبرستان بھی چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہوا ہے اور کسی میت کو قبرستان لے جانا بھی ممکن نہیں ہوتا متاثرہ افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، اور ن لیگ کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں سیم نالہ بنایا جائے تاکہ بارشی پانی کی نکاسی ہو سکے اور لوگ اس اذیت ناک صورتحال کا شکار نہ ہوں

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views