منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد): ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور فٹ بال کلبز کے عہدیداران و فٹ بال کلبز کے آفیشلز کا اجلاس گاوں دھول رانجھا میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فخرنواز رانجھا کی میزبانی اور محمد ندیم گجر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو آل پنجاب فٹ بال ٹورمنٹس کے کامیاب انعقاد اور مستقبل کے لائحہ عمل اور پلان کو ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں ینگ اسٹارز فٹ بال کلب اور الفتح فٹ بال کلب کو آل پنجاب ٹورنامنٹس کے انعقاد اور ڈی۔ایف اے اور فالکن فٹ بال کلب کو ٹورنامنٹس جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس اجلاس میں ڈی۔ایف۔اے اور کلبز کے سبھی عہدیداران و آفیشلز نے فردا” فردا” خیالات کا اظہار بھی کیا اور فٹ بال کی بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر میزبان فخرنواز رانجھا کی طرف سے مہمانوں کر پرتکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…