ننکانہ صاحب ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے خاتمے اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کا حکم

 

ننکانہ صاحب( ندیم احمد )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے خاتمے اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں ہزاروں نئے درخت لگائے جا رہے ہیں اور انکی نگہداشت کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے ماہ ستمبر میں سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف متعلقہ اداروں کی کارروائیوں بارے بتایا کہ ماہ ستمبر میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ نے سموگ اور دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 37 گاڑیوں کے چالان کرکے 92 ہزار روپے کے جرمانے کیے جبکہ ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے والی 10 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کروایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے فصلوں کے بقیہ کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی موثر کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق فصلوں کے بقیہ کو آگ لگانے والے 05 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ، دیگر کو 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 01 شخص کو موقع سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ضلع کے 72 مختلف انڈسٹریل یونٹس پر چھاپے مارے گئے ، خلاف ورزی کرنے پر 01 انڈسٹریل یونٹ کو سیل اور 01 پر پرچہ بھی درج کروایا گیا ہے جبکہ دیگر کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سموگ کا باعث بننے اور ماحول میں خرابی پیدا کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے انہوں نے کسان حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا فصلوں کے بقیہ کو آگ نہ لگائیں ، ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کرشنگ سیزن کے دوران ریونیو ، زراعت ، پولیس ، نمبرداران اور دیگر اداروں پر مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جہاں فصلوں کے بقیہ کو آگ لگانے کی نشاندھی ہوئی ان کے خلاف موقع پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا عوام الناس سموگ کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندھی کریں اور ماحول دوست شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ادارے اور شہری ملکر ماحول کو سازگار بنا سکتے ہیں۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views