صوبائی وزیر انڈسٹری و کامرس پنجاب چوہدری شافع حسین سے سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق لیگ پنجاب خواجہ رمیض حسن کی ملاقات، نوجوانوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری شافع حسین
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
صوبائی وزیر انڈسٹری و کامرس چوہدری شافع حسین سے سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب خواجہ رمیض حسن نے لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ٹیوٹا ہنگامی بنیادوں پر سرگرم عمل ہے۔ ٹیوٹا اداروں کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اصلاحات جاری ہیں۔ ٹیوٹا کے ذریعے فنی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل سرٹیفکیشن سمیت آرٹیفشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکورٹی جیسے جدید کورسز کو بھی منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب خواجہ رمیض حسن کو پارٹی کو عملی طور پر فعالیت اور پارٹی کے شعبہ اطلاعات میں موثر اقدامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔