نوشہروفیروز۔۔۔۔۔(رانا ندیم انجم ) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کا محراب پور تحصیل اور کنڈیارو کا دورہ،

 نوشہروفیروز۔۔۔۔۔(رانا ندیم انجم )

ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کا محراب پور تحصیل اور کنڈیارو کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے اسٹنٹ کمشنر عارف عثمان بھٹی کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا، باب فردوس سے لیکر جناح چوک پر تجاوزات ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔بعد ازاں انہوں نے اسٹنٹ کمشنر کنڈیارو محمد علی ہمراہ محمد بن قاسم پبلک لائبریری دورے کے دوران موجود طلباء اور عملے سے لائبریری میں دستیاب سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائبریری میں صفائی ستھرائی کےساتھ ساتھ پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام بہتر بنایا جائے، لائبریری میں موجود فرنیچر کوبھی بہتر کیا جائے اور طلباء اور طالبات کے بیٹھنے کےلئے مزید گنجائش پیدا کی جائے، انہوں نے لائبریری میں مزید ایئرکنڈنشنر لگائے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے عملے کی حاضری بھی چیک کی اضافی کمروں کی تعمیر ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے  اسٹنٹ کمشنر آفیس میں اجلاس کے بعد سینئر صحافی محمد سرفراز نواز اور محمد علی ملک سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہر کے مسائل معلوم کیئے اور جلد تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کی یقین دہانی کرائی، یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز ارسلان سلیم سیال نے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ جمع کرایا تھا کہ نوشہرو فیروز ضلع کی تمام لائبریری کو تمام سہولیات مہیا فراہم کریں گے انکا دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views