نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
فرید دیرو پولیس نے لڑکی کی ملنے والی نعش اور اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹے میں حل کردیا خون سفید ہوگیا اپنے ہی لڑکی کے قاتل نکلے اور غیرت کے نام پر قتل کر ڈالا ایس ایس پی نوشھروفیروز کے فوری حکم پر پولیس نے غیرت کے نام پر قتل میں ملوث 04 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے سرکار کی مدعیت میں سیاہ کاری کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فرید دیرو تھانے کی حدود پرانا جتوئی میں 17/18 سالہ غیرشادی شدہ نوجوان لڑکی یاسمین کوریجو کو اپنے سگے رشتیداروں نے غیرت کے نام پر قتل کیا پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے قتل میں ملوث 04 درندوں اور مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں وحید ولد مولا بخش کوریجو ندیم ولد عبدالمجید کوریجو لطیف ولد عبدالمجید کوریجو کاشف ولد نذیر چانڈیو شامل ہیں مذکورہ ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا گناھ نمبر 20/2024 قلم؛ 302، 201، 311، 120 ب PPC فرید دیرو تھانہ جب کہ مذکورہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ورثاء کی جانب سے میت کی ممکنہ بےحرمتی کے پیش نظر، ایس ایس پی نوشھرو فیروز سنگھار ملک کی خصوصی ہدایات پر پولیس اور خواتین پولیس نے پرانا جتوئی پہنچ کر میت کی اس کے عزیز اور خواتین رشتیداروں کے ہمراہ آخری رسومات ادا کی اور جنازہ نماز میں شرکت کی