وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں۔ریاستی وسائل کی لوٹ مار کا پورا پورا حساب لوں گا چاہے اقتدار ہی کیوں نہ چلا جائے ۔

آزاد جموں وکشمیر, (وسیم راجہ نماٸندہ E Ni)

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں۔ریاستی وسائل کی لوٹ مار کا پورا پورا حساب لوں گا چاہے اقتدار ہی کیوں نہ چلا جائے ۔حکومتیں ٹیکس سے چلتی ہیں۔عوام کو ہر طرح کی سہولت چاہیے مگر ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں ۔۔220 ارب کے بجٹ میں سے 209 ارب آٹو پر لگا ہے ۔۔ایک بجٹ کرپشن کی نذر ہو جائے تو ملک دس سال پیچھے چلا جاتا ہے۔۔۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔اس موقع پر انھوں نے پریس کلب کی 37 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔تقریب کی صدارت  صدر پریس کلب شاہنواز بٹ نے کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد رضوان قریشی نے سر انجام دیے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد ندیم نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا تقریب میں وزراء حکومت کرنل وقار نور ، ظفرملک ،انصر ابدالی ،جاوید بڈھانوی ، اظہر صادق ،مشیر حکومت چوہدری محبوب ایڈوکیٹ ،ڈی جی انفارمیشن شاہد کھوکھر،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز ،میئر بلدیہ چوہدری محمد تاج، ایس پی کوٹلی عدیل لنگڑیال کے علاوہ صدر یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان ،سابق صدر پریس کلب سید ساجد الرب، سنئیر نائب صدر شہباز حیدری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید واجد الرب ,الیکشن کمشنر ذوالفقار ڈوگرہ ، سابق صدر یاسر حسن ،راجہ ریاض کیانی ،مرزا زاہد بیگ ،بشیر بیگ شوکت قمر ،عمار یاسر قریشی ۔منظربشیع سمیت دیگر موجود تھے ۔۔

صدر پریس کلب شاہنواز بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جسطرح کشمیری قوم کا مقدمہ لڑا اور سستی بجلی اور سستا آٹا فراہم کیا وہ تعریف کے لائق  ہے۔ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے سرکاری ٹھیکوں کی نیلامی میں کرپشن کو روکا۔وی آئی پیز کے سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کو روکا ۔زکواۃ کی رقوم اور زکواۃ فنڈز سے غیر ضروری اخراجات ختم کیئے اور اسے مستحق افراد کے لئے مخصوص کر دیا۔۔ان اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔شاہنواز بٹ نے مطالبہ کیا کہ ریٹائیر شدہ افراد کو دوبارہ کنٹریکٹ جاب پر تعیناتی بند کی جائے یہ نوجوانوں کی حق تلفی ہے کوٹلی کی ملازمتوں کا کوٹہ بحال کیا جائے ۔اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی تقسیم ضلعی سطح پر کی جائے۔اراکین پریس کلب اور ان کے فیملی ممبرز کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت تعمیر کی جائے۔گریٹر واٹر سپلائی سکیم میں کرپشن کا احتساب کیا جائے۔۔کوٹلی میں شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ۔پریس فاؤنڈیشن کی ہاوسنگ سکیم کا رقبہ واگزار کروا کر پریس فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے ۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتیں حکومتوں کا تسلسل ہوتی ہیں ۔لیکن ہمارے ساتھ یہ المیہ ہے کہ یہاں تسلسل نہیں ۔۔اقتدار میں ہوتے ہیں تو اپنی نسلوں کے لئے مال جمع کرتے ہیں اس ملک کو گدھوں کی طرح نوچا گیا۔ایک بجٹ کرپشن کی نظر ہو جائے تو ملک دس سال پیچھے چلا جاتا ہے اور یہاں کوئی بجٹ درست سمت میں خرچ نہیں ہوتا۔ریٹائر افراد کے لئے کنٹریکٹ جاب پر پابندی لگا دی ہے یہ ذہانت کا قتل ہے ۔اے سی کی دس پوسٹیں ہیں جن پر 24 ہزار درخواستیں ہیں ۔یہ دس پوسٹیں سفارش پر دے دوں تو باقی 24 ہزار کہاں جائیں گے۔  میرٹ کا قتل نہیں کروں گا چاہیے اس کی جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔کوٹلی کی گریٹر واٹر سپلائی سکیم کرپشن کے بچے پیدا کر رہی ہے اسے احتسابی عمل سے گزاریں گے ۔کوٹلی میں موجودہ واٹر سپلائی کے نظام کے اخراجات بجلی بل سمیت 37 کروڑ ہیں ۔جب کہ ریونیو صرف دو کروڑ ہے ۔36 کروڑ روپے سالانہ خسارہ ہے کوٹلی کے شہری چار سو روپے پانی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں ۔ہمیں سہولتیں چاہیں لیکن ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں ۔گورنمنٹ ٹیکس پر چلتی ہے۔ٹیکس کی جمع شدہ رقم سے ہی پانی بجلی سڑک علاج معالجہ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔۔ہمارے اسلاف نے اپنے کردار سے ایسے نظام بنائے کے داد دینی پڑتی ہے ۔ہمارا موجود نظام کئی دہائیوں سے خراب ہے یہ چوتھے درجے کا کینسر ہے جسے درست کرنے کے لئے میجر سرجری کرنا پڑے گی ۔اگر ہم نے بحثیت قوم ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو شائد یہ بساط ہی لپیٹ دی جائے ۔لمحوں کی خطا صدیوں کی سزا بن جائے گی ۔صحافیوں کے لئے ویج بورڈ ایوارڈ کبھی نافذ نہ ہوسکا ۔صحافت دراصل قلم کا نشہ ہے صحافی اس کی قیمت بھوک کی صورت میں ادا کرتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات کی تقسیم ضلعی سطح پر لائیں گے تاکہ مقامی صحافی بھی اس سے مستفید ہو سکیں ۔میں 18 گھنٹے کام کرتا ہوں ۔تمام مسائل کا حل موجود ہے لیکن وسائل نہیں ہیں گریٹر واٹر سپلائی سکیم مکمل کرنے کے لئے دو ارب روپے چاہیں۔۔ہمارا بجٹ 220 ارب ہے جس میں سے 209 ارب آٹو پر لگے ہیں ۔ترقیاتی کاموں کے لئے صرف 11 ارب روپے ہیں ۔جس گھر میں چھ اے سی ہیں وہ بھی تین روپے اور جس گھر میں صرف ایک بلب اور ایک پنکھا ہے وہ بھی تین روپے یونٹ دے ۔امیر بھی سبسڈی کا اٹا کھائے اور غریب بھی ۔۔یہ کہاں کا طریقہ کار ہے ۔احتساب بیورو کو فعال کر دیا ہے ۔اس ملک کو گدھوں کی طرح نوچا گیا ہے ۔میرے اثاثے کم ہو رہے ہیں جبکہ اس سے قبل جو اقتدار میں رہے وہ غربت کے عالم میں اقتدار میں آئے اور اس وقت اربوں کے مالک ہیں۔جہاں جہاں وسائل کی لوٹ مار ہوئی اس کا پورا پورا حساب لوں گا۔بجلی سستی ہوئی تو لوگوں نے چھ چھ اے سی لگانے شروع کر دیئے ۔پہلے ٹرانسفارمر اور تاریں جلتی تھیں اب گرڈ سٹیشن جل رہے ہیں ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں دو سو بیڈ کا اضافہ کریں گے ۔۔نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں، پرچار کرتا رہوں گا۔میں دیگر نظریات سے اختلاف رائے کا حق رکھتا ہوں ۔نظریات کے پرچار میں گالم گلوچ کی حد تک نہ جائیں ۔اگر آپ دوسروں کو گالی دیں گے تو ماضی آپ کا بھی دوسروں کی دسترس میں ہے۔۔

کوٹلی 

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے دورہ کے دوران صدر پریس کلب شاہنواز بٹ کے مطالبے پر سرکاری اشتہارات کی ضلع سطح پر تقسیم کا اعلان کیا ہے۔۔۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے لئے نقد سات لاکھ روپے اور ازاں بعد عمارت کی تعمیر،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے دو سو بیڈ کا یونٹ ،کوٹلی میں گریٹر واٹر سکیم کی انکوائری اور پانی کا نظام بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے

  • Related Posts

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، سکیورٹی فورسز کو شرپسندی میں ملوث کسی…

    پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

     رپورٹ :  ای این ائی کے نمائندہ راشد خان   پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views