ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
فلسطینی بھائیوں کیلئےاوآئی سی کوآئی سی یوسےباہرنکلناہوگا،پاکستان ایٹمی ملک ہےقیادت کرے،تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان،محافظین ختم نبوت پاکستان،شبان ختم نبوت سندھ کی اپیل پرملک بھرمیں جمعہ کویوم القدس منایاگیا،لاہور،فیصل آباد،جامشورو،نوابشاہ،سکھر،جامشورو،دادو،میرپورخاص،سمیت ملک بھرکی مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں مفتی محمدطاہرمکی،حافظ عبدالرحمان الحذیفی،صاحبزادہ مولانا محفوظ الرحمان شمس،قاری محمدعارف شیخ،محرم علی راجپوت،حافظ میراسامہ سموں،ذوالفقارنقشبندی ودیگرعلماء نےکہاہیکہ یہودی فلسطین پرقابض ہونےخواب دیکھ رہےہیں جسےمسلمان کبھی پورانہیں ہونےدینگے،یہودی اسرائیل کاناجائزقبضہ بیت المقدس سمیت فلسطین سےختم کروایاجائے،مفتی طاہرمکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمانوں کی جانب سے دودن اسرائیلی مصنوعات کےبائیکاٹ نے اسرائیل کوبھیک مانگنےپرمجبور کردیاتھامگرافسوس مسلمانوں نے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کوسردخانےکی نظرکردیا،مسلمان غیرت کامظاہرہ کریں پیاس میں اسرائیلی مصنوعات کےبجائےزہر پینےکوفوقیت دیں،علماء نےکہاکہ جوبڑےڈیلرزیہودی مصنوعات سپلائی کرتےہیں ان سےکاروبارلین دین ہرقسم کےتعلقات رکھناحرام ہے،مسلمان اپنےقبلہ اول اور مسلمانوں کی آزادی کیلئےبیداررہیں،جمعہ کےاجتماعات میں مطالبہ کیاگیاکہ پاکستان اسلامی ممالک میں واحدایٹمی قوت ہےجوسائیبان کی حیثیت رکھتاہےپاکستان فوری طورپر فلسطین کی مددمیں اسرائیل پرایران کی طرح مجاہدانہ حملہ کرے،اورفوری اوآئی سی اجلاس بلوایاجائے۔