ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ پانی کی نکاسی کا جائزہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم چئیرمن میونسپل کمیٹی چچا غلام مرتضیٰ جونیجو وائس چیئرمین ملک ذوالفقار علی،سی ایم او ملک عبدالحمید۔ بلدیہ کے عملے کے ساتھ لیبر کالونی ،بیرانی روڈ ،نیو سٹی ڈسپوزل کا دورہ کیا اور واٹر ڈسپوزل کے کاموں کا جائزہ لیا۔ فائر بریگیڈ کی زریعے بیرانی روڈ اور بنگلہ رو سے پانی نکالا گیا۔ انہوں نے یعقوب شاہ روڈ اور جاتی محلہ کا بھی دورہ کیا۔
بنگلہ روڈ سے مکمل پانی کہ نکاسی کر کے پانی ختم کیا اور سڑک صاف کی جبکہ دوڈ پر کچرہ ٹھکانے لگانے کا کام جاری علاقہ مکینوں کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ اور بارش کی وجہ سے لائٹ کا مسئلہ تھا لائٹ نہ ہونے کی صورت میں پانی مسلسل جمع ہوجاتا تھا، لیکن اب کافی پانی ختم ہوچکا ہے ، ابھی تھوڑا سا پانی باقی ہے، انشاء اللہ نکل جائے گا۔