ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جاری کردہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر عادی مجرمان کچی شراب گٹکا مین پوڑی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو چرس 6 من خام مال 270 پیکٹ سفینہ گٹکا 25 لیٹر دیسی شراب سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے کر 4 مقدمات درج کر دیئے جاری ہونے والے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی چمبڑ امتیاز ڈومکی کی سربراہی میں ایس ایچ او بکیرہ شریف علی بخش شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث طفیل ولد علی مراد خاصخیلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو چرس جبکہ پولیس نے ایک اور کاروائی میں ایک کار ایلنٹرا جی ایل ایس بلیک کلر ہنڈا کار کو روکنے کی کوشش کی کار میں موجود ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا کار میں موجود مضر صحت 250 پیکٹ آداب گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ڈی ایس پی جھنڈو مری کی سربراہی میں ایس ایچ او مشائخ ہوتی ممتاز چانڈیو نے اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے کرولا کار میں سے 6 من کے قریب مین پوڑی بنانے کا خام مال اور 20 پیکٹ سفینہ گٹکا برآمد کر کے جاوید احمد ولد ولی محمد اور غلام علی ولد غلام نبی کوئٹہ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر دیا جبکہ ایس ایچ او عمر ساند نے کاروائی کرتے ہوئے واحد بخش ولد عبد الکریم سولنگی کو حراست میں لیکر اس کے قبضے سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ ٹنڈوالہ یار سے منشیات کا مکمل خاتمہ ہو ہم نے گزشتہ روز کارروائی میں بڑی مقدار میں منشیات پکڑی ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹنڈوالہ یار کے گردونواح سے کراسنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنایا ہے دو گاڑیاں بھی تحویل میں لی ہیں جن میں مضر صحت مین پوڑی بنانے کا خام مال اور مضر صحت سفینہ گٹکا کے پیکٹ موجود تھے ہم کسی صورت منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو نہیں بخشیں گے اچھا ہوگا کہ وہ برے کاموں سے ہاتھ نکل کر اچھے انسان بنیں۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…