ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
![]() |
نیازعلی ماکا |
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بہار 2024 سمسٹر دوسرے مرحلے (فیز II-) کے داخلوں کی تاریخ میں تو سیع۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی ناظم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حیدرآباد ریجن نیاز علی ماکا کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دوسرے مرحلے (فیز II-) کے پروگراموں میں صرف جاری طلبہ کے لئے آئندہ سمسٹر بہار 2024 میں داخلہ لینے / انرولمنٹ کی تاریخ میں 30 مئی 2024 (لیٹ فیس کے ساتھ) توسیع کر دی ہے جس کے لئے طالب علموں کو مقرر کردہ فیس کے ساتھ Rs. 1000/- روپے بطور لیٹ فیس اضافی جمع کروانے ہونگے علاقائی ناظم نیاز علی ماکا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے (فیز II-) کے نئی درخواستیں / داخلے 15 مئی 2024 کو ختم کر دیئے گئے ہیں تاہم جن درخواست دہندگان نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے بعد فیس چالان ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور ابھی تک فیس جمع نہیں کروا سکے ہیں ایسے امیدوار 31 مئی 2024 تک فیس جمع کرا سکتے ہیں یہ سہولت بی ایڈ اور ایسوسی ایڈ ڈگری (بی اے) کے مینول فارم پر بھی لاگو ہو گی داخلوں کے بارے مزید میں معلومات اور رہنمائی سیل پوانٹس، سہولت سینٹرز (Swift Centers) یا علاقائی دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 46 B-1 یونٹ نمبر 2 نیئر لال قلعہ ریسٹورنٹ مین آٹو بھان روڈ لطیف آباد حیدرآباد کے فون نمبر 022.9330053 سے دفتری اوقات صبح 8:00 تا شام 4:00 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔