ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار کے شیدی پاڑے کے مکینوں کا حسیکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے حسیکو انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں جہاں ٹمپریچر 47 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے وہاں حسیکو انتظامیہ کی جانب سے عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے شیدی پاڑے کے علاقے میں اگر کوئی چوری کی بجلی استعمال کر رہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کرو پر جو ہر مہینے بل جمع کرواتا ہے جس کے ہر مہینے کے بل کلئیر ہیں ان کو حسیکو ٹنڈوالہ یار 2 کے ایس ڈی او آئے دن اپنی ٹیم کے ہمراہ آ کر کیوں تنگ کرتے ہیں بجلی کا بل وقت پر ادا کرنے والوں کے خلاف بھی بلا جواز کاروائی کر کے ان کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے اس سخت گرمی میں شیدی پاڑے کی عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہم مجبور ہو کر علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم احتجاجی مظاہرے کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔