پی ٹی آئی نفرت اورانتشار کی سیاست کر رہی ہے: صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر رانا منور غوث

 پی ٹی آئی نفرت اورانتشار  کی سیاست کر رہی ہے: صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر رانا منور غوث

 سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو چیف  طاہر مغل ای این آئی)سرگودھا صوبائی  وزیر زکواۃ و عشر رانا منور غوث خاں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف  اپنے بانی قائد کی ایماء پرملک میں نفرت اور  انتشار کو فروغ دے رہی ہے۔یہ بات انہوں نے  پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 110 کے رہنما ڈاکٹر محمد صدیق شیخ کی جانب سے منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل شیخ، رانا ارشاد ایڈووکیٹ، شیخ عبدالحلیم،شیخ اسرار،شیخ محمد صدیق روپڑی،شیخ محمد سلیم کونسلر،شیخ شہباز احمد،شیخ ظفر اقبال،شیخ محمد طارق،شیخ محمد اشفاق سمیت مقامی رہنماؤں نے  شرکت کی۔  اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت مختلف عوام دوست اقدامات کر رہی ہے اور صوبہ پنجاب کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے متعدد منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں۔رانا منور غوث نے کہا کہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے زکوٰۃ اور عشر کے ضلعی دفاتر کا دورہ کیااورکارکردگی کاجائزہ لیا۔ رانا منور غوث خان نے کہا کہ افسران کو واضح کر دیا گیاہے کہ مستحق لوگوں کو زکوٰۃ کی فراہمی میں شفافیت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 78 کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے تقریب اور شاندار عشائیہ کا اہتمام کرنے پر ڈاکٹرشیخ صدیق اور انکے بیٹے شیخ فیصل کا تہہ دل سے خصوصی شکریہ ادا کیا

  • Related Posts

    شہر میں بھینسوں کے بھانوں پر پابندی کے باوجود ایک بار پھر بھینس باڑے آباد ہونے لگے

    ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)شہر میں بھینسوں کے بھانوں پر پابندی کے باوجود ایک بار پھر بھینس باڑے آباد ہونے لگے جس کے سبب پہلے سے موجود سیوریج مسائل میں…

    ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کاروائی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

     ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کاروائی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار۔ مسافروں کی شناخت اسد خالد اور زین العابدین کے نام سے ہوئی۔ ملزم اسد…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views