چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،

 چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے تحصیل ہسپتال چشتیاں کے دورہ کے موقع پر ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی 

معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی صفائی کے معیارپر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ صفائی کا معیار بھی اعلی درجے تک لے جانے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔اس موقع پرہ اسسٹنٹ کمشنرچشتیاں، سی ای او ایجوکیشن، سی ای او ہیلتھ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداًانکی خیریت دریافت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی ماڈل سکول چشتیاں کا دورہ کیا اور سکول کے مختلف سیکشنزمیں درس و تدریس  کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو میم کے دوران  پولیو کے قطرے پلا گئے بچوں کی انگلیوں پر نشان دیکھے اور تفصیلات کا معائنہ کیا۔

  • Related Posts

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔

      چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن…

    چشتیاں(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں ڈاکٹر صفی اللہ نے کہا ہے کہ چشتیاں شہر کے علاوہ ڈاہرانوالہ،بخشن خاں،مہارشریف،شہر فرید سمیت تمام قصبات و دیہات میں 9سے 13ستمبر کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 40ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

     چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں ڈاکٹر صفی اللہ نے کہا ہے کہ چشتیاں شہر کے علاوہ ڈاہرانوالہ،بخشن خاں،مہارشریف،شہر فرید سمیت تمام قصبات و دیہات…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views