ڈاہرانوالہ(میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے) ڈاکٹر کاشف الحکیم نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ شہر کے مختلف مقامات پر خود کھڑے ہو کر راہگیر بچوں کے ہاتھوں پر پولیو ٹیم کی طرف سے لگائے گئے نشانات کی تصدیق کی

ڈاہرانوالہ(میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے) 13 ستمبر 2024.ءبروز جُمعتہ المبارک کو ڈاکٹر اقبال مکوال سی ای او ہیلتھ بہاول نگر اور ڈاکٹر صفی اللّٰہ سنگھیڑا  ڈپٹی ڈی ایچ او چشتیاں کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر کاشف الحکیم (ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر) انچارج رورل ہیلتھ کمپلیکس ڈاہرانوالہ نے اپنی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے حوالہ سے مارکیٹ سروے کروایا۔ ڈاکٹر کاشف الحکیم  نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ شہر کے مختلف مقامات پر خود کھڑے ہو کر راہگیر بچوں کے ہاتھوں پر پولیو ٹیم کی طرف سے لگائے گئے نشانات کی تصدیق کی۔ اور پولیو ٹیموں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مارکیٹ سروے کے دوران 152 بچوں کو چیک کیا تمام بچوں کے پولیو ویکسین پینے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر کاشف الحکیم قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو کہ ہمیشہ محکمہ صحت کی طرف سے چلائی جانے والی مہمات میں اپنی ٹیم کی رہنمائی اور نگرانی بڑی جانفشانی کے ساتھ خود کرتے ہیں۔ڈاکٹر کاشف الحکیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ شہر کے پولیو ایریا انچارجز اور یونین کونسل انچارجز  اور بھی موجود تھے۔ جبکہ خصوصی درخواست پر سینئر صحافی و چیئرمین ڈاہرانوالہ پریس کلب میاں میراحمدمستانہ سہروردی بھی  ڈاکٹر کاشف الحکیم کے ساتھ رہے جنہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر صاحب کی معاونت کی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views