خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ شعبہ ء زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لیے زراعت سے وابستہ افسران کو سنجیدگی اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دینی ہوگی، انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے زرعی منصوبے تیار کیے جائیں جن کے اثرات دورس ہونے کے ساتھ ساتھ زمینداروں کی امنگوں کے مطابق ہو، اور ان سے کسانوں کو فوائد مل سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پلانٹ پروٹیکشن، واٹر مینجمنٹ، رایکسٹینشن،کراپس رپورٹنگ سروس اوردیگرمنصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ باہمی روابط کے ذریعے ایک ٹیم کے شکل میں کام کریں تاکہ اہداف کا حصول آسان ہو انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…