ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے تدبیر اختیار کرنے کا کہا ہے

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے  )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے اپنے دفاتر اور انکی چھتوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تا کہ حالیہ موسم میں ڈینگی مچھر اور ا س کے لارواء کی افزائش پر قابو پایا جاسکے۔ تمام  سکولوں، ہسپتالوں،قبرستانوں اور دیگر دفاتر میں اس بات کو یقینی بنایا جا ئے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہو اور بالخصوص سکولوں، ہسپتالوں اور دفاتر کی چھتوں کو ہر لحاظ سے صاف ستھراہو نا چاہیے۔تمام محکمے،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے ملکر ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس کی حفاظت کے لیے مشترکہ کوششوں کو جار ی رکھیں۔ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں بھی خصوصی ڈینگی مہم جاری رکھی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرولنس کو بہتر بنایا جائے اور جہاں ڈینگی لاروا ملے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، محکمہ ہیلتھ،ریسکیو،سوشل ویلفیئر،میونسپل کمیٹی،ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 25ستمبر کو ضلع میں ڈینگی سے آگاہی کیلئے انسدادڈینگی ڈے منایا جائے گا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views