ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کا حضور رحمت اللعالمینﷺکا یوم ولادت کے موقع پر پیغام

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے    )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ حضور رحمت اللعالمینﷺکا یوم ولادت سرکاری محکمہ جات،علمائے اکرام اور عوام کیلئے مشترکہ خوشیوں اور سعا دتوں کا آمین ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ایک مکمل عملی نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈی سی ہاؤس کے باہر عید میلا د النبی ﷺ کے مو قع پر نکلنے والے جلوس کے استقبال کے موقع پر ان خیا لات کا اظہا ر کر رہی تھیں۔اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم،اے ڈی سی (آر) خا لد عباس سیال،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرسروش فاطمہ شیرازی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔جلوس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام،سیاسی وسماجی شخصیات اور مدرسے کے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views