سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیموں کی پولیو کے حوالے سے جاری ٹریننگ کا جائزہ لینے کے لیے یوسی خیر شاہ کے بیسک ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا اور ٹیموں سے ٹریننگ کے متعلق معلومات بھی لی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی بہتر ٹریننگ سے ہی پولیو مہم کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس لئے پولیو سپر وائیزرس اور پولیو ٹیموں کی جاری ٹریننگ کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر نے تربیت کے کام پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے پولیو ٹیموں کی جاری تربیت کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی گئی۔